0

تحریک انصاف کے میڈیاکوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج ہونے کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد(نیا محاز )تحریک انصاف کے میڈیاکوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج ہونے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ پر مدعی مقدمہ نے کلاشنکوف رکھنے اور بارود برآمدگی پر شکایت دائر کی،ریکارڈ کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ سے کلاشنکوف، بارودی مواد برآمد ہوا جو گھناؤنا الزام ہے،عدالت نے کہاکہ احمد وقاص جنجوعہ نے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کا انکشاف کیا، وکیل صفائی کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا، بتایا گیا احمد وقاص جنجوعہ کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں تھی،احمدوقاص جنجوعہ کو الزامات سے جوڑنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں،عدالت نے کہاکہ احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں