سعودی عرب نے حجاج کی غیر قانونی آمد روکنے کیلیے اہم قدم اٹھا لیا
تفصیلات کے مطابق غیرقانونی حجاج کی مشاعر مقدسہ میں آمد کو روکنے کے لیے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام نافذ کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔”جنگ ” کے مطابق حجاج کی تعداد کو کنٹرول اور منظم کرنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کےلیے معروف کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو عازمین حج کے مملکت پہنچتے ہی انکی شناخت اور ڈیٹا محفوظ کرنے کے ساتھ انکے رہائش امور کی بھی معلومات اپ ڈیٹ رکھنے کی اہلیت رکھتی ہو۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمارٹ کیمروں کے ذریعے حجاج کی نقل و حرکت اور انکے بارے میں مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی ۔0عازمین کو ایسے سمارٹ کارڈز فراہم کی جائیں گے جن پر انکی مکمل معلومات موجود ہوں گی ۔
0