0

دانیہ شاہ کو حکیم شہزاد نے شادی پر کتنا حق مہر دیا ؟تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (نیا محاز )عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی پر ان کو ملنے والے حق مہر کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دانیہ کو دُلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ ہماری جانب سے کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے حق مہر میں گھر، مہنگی گاڑی اور 5 لاکھ روپے لکھوائے ہیں۔
دانیہ نے انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور پہلے شوہر عامر لیاقت سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

دوسری جانب حکیم شہزاد کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ میں نے دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنا دل سمیت مکمل جائیداد دے دی ہے، باقی یہ جو مانگیں میں دینے کے لیے تیار ہوں، میں نے انہیں 4 سونے کے سیٹ، 60 لاکھ مالیت کی گاڑی اور ایک گھر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ سے دوستی کے لیے میں نے پھر ان کی والدہ سے درخواست کی، میں چاہتا تھا کوئی تعلق بن جائے یا میری دانیہ سے بات چیت کی حد تک دوستی ہوجائے لیکن پھر ایک دن دانیہ نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھ سے نکاح کریں گے؟ جب میں نے یہ سنا تو ایسا لگا جیسے بم گرگیا ہو کہ میں تو دوستی کرنا چاہتا تھا، یہ تو شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں