لاہور(نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف نے حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
حافظ فرحت عباس نے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کرنے پر شکر گزار ہوں،ان شا اللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح اپنے قائد کی رہائی ہے اور ان شا اللہ اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔