0

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید

ٹانک(نیا محاز )ٹانک میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ججز کے سکواڈ میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے گئے
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے، حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈپربھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں