0

کل دفتر خارجہ سے جو بیان جاری ہوااس میں سے اسرائیل کا نام کس نے نکلوایا۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیا محاز ) سینئر صحافی وتجزیہ کار حامدمیر نے کہا ہے کہ یہ انکوائری ہونی چاہیے کہ کل جو دفتر خارجہ سے بیان جاری ہوااس میں سے اسرائیل کا نام کس نے نکلوایا؟

نجی ٹی وی کے پروگرام” کیپٹل ٹاک” کے میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سینئر رہنمااسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پوری دنیا کے مسلمان سوگوار ہیں۔کل اور آج دنیا کے مختلف ممالک میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے طفیل مسلمان پہلی دفعہ آپ کو متحد نظر آرہے ہیں۔اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تو ہم متحد ہیں لیکن پاکستان کے اندر ہم آپس میں کتنے تقسیم ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کردیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں ایک بہت بڑا گرینڈ الائنس بننے والا ہے۔تحریک انصاف یہ بھی دعویٰ کررہی ہے کہ اکتوبر تک پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت یہ ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ فکر نہیں کریں ہم آپ کا بندوبست کرنے والے ہیں۔عمران خان سول عدالتوں میں تو مقدمات کا سامنا کررہے ہیں عنقریب ان پر فوجی عدالت میں بھی مقدمہ چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں