کراچی (نیا محاز ) اہل کراچی پر مہنگی بجلی کا اضافی بوجھ کیوں پڑ رہا ہے ، فی یونٹ بجلی کا ریٹ کیا ہے ۔۔۔؟ اس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے “این این آئی” کے مطابق کے الیکٹرک کا وفاق کی نسبت اپنے ذرائع سے 200فیصد مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔مہنگی بجلی کی پیداوار کے باعث کراچی والوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
“جنگ ” کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ کے الیکٹرک نے وفاق کی نسبت اپنے ذرائع سے 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، جون میں58 روپے سے زائد تک فی یونٹ میں مہنگی بجلی پیدا کی جبکہ نیشنل گرڈ سے کمپنی نے اوسط تقریباً 9 روپے فی یونٹ میں بجلی حاصل کی۔دستاویز کے مطابق جون میں ڈیزل سے بجلی58 روپے 10 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے بجلی41 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی 38 روپے 10 پیسے تک فی یونٹ میں پیدا کی۔