کراچی(نیا محاز )عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 57ہزار 300روپے ہو گئی،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2057روپے بڑھ کر 2لاکھ 20ہزار 593روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 26ڈالر بڑھ کر 2458ڈالر ہے۔