لاہور(نیا محاز )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہاہے کہ ہم آج الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اب الیکشن کمیشن کی ساکھ نہیں رہی۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہاکہ کل طوفانی بارش میں سب نے دیکھ لیا کہ لاہور ڈوب گیا، کل سب کو ہی پرانے بوٹ نظر آئے،ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو،ان کاکہناتھا کہ ہم آج بھی یہی کہتے ہیں کہ 9مئی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،آج عوام کو مہنگائی اور آئی پی پیز کا سامنا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ ہم کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے تمام کیسز ختم کئے جائیں،فیصلوں میں تاخیر کی گئی تو ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔