0

محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا

اسلام آباد(نیا محاز )محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریلوے پولیس ملازمین کو دیا جانے والا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے اہلکاروں میں شدید مایوسی اور تشویش پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس اہلکاروں کا فکسڈ الاؤنس اخراجات میں کمی لانے کے لیے ختم کیا گیا، تاہم پولیس ملازمین جو ٹرینوں کے ساتھ یا کوئی اور ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، انھیں ٹی اے ڈی اے ادا کیا جاتا رہے گا۔ریلویز پولیس دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے مقابلے میں پہلے سے کم تنخواہ وصول کرنے کے علاوہ اگست 2012 کے ریٹ سے فکسڈ ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی تھی۔
دوسری طرف دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیاں 30 جون 2023 کے ریوائزڈ ریٹ سے ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی ہیں۔ریلویز پولیس ملازمین نے وزیر اعظم شہبازشریف سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں