ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے 37 کروڑ بھارتی روپوں کی نئی جائیداد خرید لی ہے۔
بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ناؤ‘ کے مطابق آریان خان کی نئی جائیداد دو منزلوں پر مشتمل ہے،
آریان نے جس عمارت میں سرمایہ کاری کی ہے، یہاں اُن کے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں رہائش پذیر رہے ہیں۔
’بالی ووڈ ناؤ‘ نے ’اکنامک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آریان خان نے جنوبی دہلی کی ایک عمارت میں 37 کروڑ روپے کی دو منزلیں خریدی ہیں جبکہ اُن کے والد اسی عمارت کی پہلی منزل اور تہہ خانے کے مالک ہیں۔