0

راجیہ سبھا میں امیتابھ کے نام سے پکارے جانے پر جیا بچن پھٹ پڑیں

نئی دہلی (نیا محاز )ماضی کی نامور اداکارہ اور بھارتی سیاستدان جیا بچن راجیہ سبھا میں اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پھٹ پڑیں۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن نے جیا بچن کو پارلیمنٹ ہاوس کے سیشن میں خطاب کیلئے مدعو کرتے ہوئے مخاطب کیا کہ ’شریمتی جیا امیتابھ بچن جی پلیز‘۔ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیا بچن نے ڈپٹی چیئرمین سمیت سب کو یاد دہانی کروادی کہ الگ سے ان کی اپنی بھی ایک پہچان ہے۔ڈپٹی سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہو جاتا‘۔جیا بچن نے کہا کہ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے نام سے جانی جائیں، ان کی اپنی کوئی شناخت نہیں، ان کی اپنی کوئی حاصلات نہیں، ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں۔جیا بچن کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں باہمت قرار دے کر سراہا جا رہا ہے جبکہ کئی افراد کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں