اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی وکلا کی استدعا پر عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل بشیر ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکلا نے استدعا کی کہ آج بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کر دی