0

9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر ن لیگ کے اوسان خطا ہو گئے ، بیرسٹر سیف

پشاور(نیا محاز )خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ ن لیگ کے رہنما جوڈیشل کمیشن پربے جا تنقید کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کی جعلی حکومت خود بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار نہیں،بانی پی ٹی آئی نےپہلے دن ہی کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ان کاکہناتھا کہ 9مئی واقعات کو جواز بنا کر حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی ناکام کوشش کی،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، وفاقی حکومت کے پی ٹی آئی کے خلاف تمام حربے ناکام ہو گئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد حکومت ایک ایک زیادتی کا حساب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں