لاہور ( نیا محاز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ہمت کارڈ سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملتان ڈویژن کے مختلف ڈائریکٹرز اور انچارج پناہ گاہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سہیل شوکت بٹ نے افراد باہم معذوری کی رجسٹریشن و ویریفیکیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان کو ہمت کارڈ مہم میں مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود ملتان کے اداروں کی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پر بھی زور دیا گیا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ سہ ماہی 7500 کی امداد حکومت پنجاب کی جانب سے غریب عوام کو بڑا ریلیف ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں بے وسیلہ افراد کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ خدمتِ خلق ایک کارِ خیر ہے اور ہمت کارڈ کی رجسٹریشن اور ویریفیکیشن کا عمل مکمل شفاف ہو گا۔ ہمت کارڈ اصل حقدار تک پہنچانا ہی مریم نواز کا مشن ہے۔