0

فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی

اسلام آباد(نیا محاز )فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کر دی گئی ہے،آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعدفچ نے معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا، وزیر خزانہ نے کل ہی فچ کی طرف سے ریٹنگ اپ گریڈ کرنےکا عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں