0

بنگلہ دیش میں طلباء نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا

ڈھاکہ (نیا محاز ) بنگلہ دیش میں طلباء کے پرتشدد احتجاج کے چند روز بعد ایک گروپ نے اپنے رہنماؤں کو رہا نہ کیے جانے پر دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے ملازمتوں میں کوٹے پر تنازع کے دوران پر تشدد مظاہروں میں کم از کم 205 افراد مارے گئے تھے۔ فوج کا گشت اور ملک گیر کرفیو کا نفاذ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد بھی برقرار ہے اور پولیس نے کم از کم نصف درجن طلباء رہنماؤں سمیت ہزاروں مظاہرین کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے” اے ایف پی” نے بتایا ہے کہ اس امتیازی سلوک کے خلاف طلباء نے کہا ہےکہ وہ اس ’ناانصافی‘ کے خلاف دوبارہ احتجاج کریں گے۔ عبدالحنان مسعود نے نامعلوم مقام سے ایک آن لائن بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ گروپ کے سربراہ ناہید اسلام اور دیگر کو رہا اور ان کے خلاف مقدمات کو واپس لینا چاہیے۔
“جنگ “کے مطابق پولیس سے مفرور عبدالحنان مسعود نے مظاہرین کی اموات کا ذمہ دار حکومتی وزراء اور پولیس افسران کو ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں