0

عمران خان اور جمائمہ کے بیٹے قاسم بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑے، ویڈیو وائرل

لندن (نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بیٹے قاسم خان کی ویڈیو کے ساتھ عمران خان کی ویڈیو کا کولاج شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی سکرین رائٹر و صحافی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سابق شوہر عمران خان کے بیٹے قاسم کی گزشتہ روز تصویر شیئر کرنے کے بعد اب انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں سابق کپتان عمران خان اور ان کے چھوٹے بیٹے قاسم خان کو بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں