0

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سردار مصروف نے کہاکہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2خواتین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،عروبہ کومل ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں،عدالت نے عروبہ کومل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں