0

گرمیوں کی چھٹیوں میں شہریوں نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ کس مقام کا رخ کیا؟

لاہور(نیا محاز ) گرمیوں کی چھٹیوں میں شہریوں نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ کس مقام کا رخ کیا؟ معروف ٹیکسی سروس ’کریم‘ کی طرف سے اس حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کراچی میں شہریوں نے پہلے نمبر پر کلفٹن ساحل سمندر (سی ویو) کا سفر کیا۔ اس کے بعد کراچی والوں نے سب سے زیادہ بالترتیب دو دریا، ڈولمن مال کلفٹن اینڈ لکی ون مال، برنس روڈ، نارتھ واک، زمزمہ شاپنگ سٹریٹ اور اومنی کارٹنگ کا سفر کیا۔

لاہوریوں نے جن 6مقامات کا سب سے زیادہ سفر کیا وہ بالترتیب شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد، لبرٹی مارکیٹ، پیکجز اینڈ امپوریم مال، شاہ عالم مارکیٹ اور مون مارکیٹ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) اور انارکلی مارکیٹ ہیں۔ اسلام آباد والوں نے بالترتیب دامن کوہ، ایف 10مرکز، سینٹورس اینڈ گیگا مال، فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) ، پاکستان مونومنٹ اینڈ میوزیم (شکرپڑیاں) چاندنی چوک (صدر) اور بحریہ ٹائون کا سب سے زیادہ سفر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں