0

پیرس اولمپکس: افتتاحی تقریب میں الٹا جھنڈا لہرا دیا گیا

پیرس ( نیا محاز )پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت میں منعقد ہونےو الی تقریب میں جہاں ایتھلیٹس کی دریائے سین میں کشتیوں پر غیر روایتی آمد سے لے کر تاریخ میں پہلی بار کھلی فضاء میں ہونے والی تقریب تک اور لیڈی گاگا او سیلینا ڈائن جیسی گلوکاراﺅں کی پرفارمنس نے چار چاند لگائے وہیں ایک غلطی سے منتظمین کڑی تنقید کی زر میں آگئے۔فرانس کے ریپبلیکن گارڈ کے افسران نے پانچ رنگوں کے دائروں والا اولمپکس کا جھنڈا الٹا بلند کیا۔ جھنڈا بلند کئے جانے کے دوران ریڈیو فرانس شوئر کے 60 موسیقار اولمپک ترانہ بجا رہے تھے۔ تاہم کسی بھی آفیشل نے یہ بات نوٹ نہیں کی کہ اولمپک کا جھنڈا الٹا بلند کیا جا رہا ہے۔ درست ترتیب میں جھنڈے کے بالائی حصے میں نیلے، سیاہ اور سرخ رنگ کے تین دائرے ہوتے ہیں جبکہ نیچے سبز اور پیلے دائرے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں