0

حکومت کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(نیا محاز ) حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی ۔
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں