اسلام آباد (نیا محاز )الیکٹرانک جرائم کے انسداد ایکٹ کے سیکشن 30 پر عملدرآمد کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل ہو گی، آئی جی اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنویئر ہوں گے ، کمیٹی مجرموں کی نشاندہی کر کے ان پر قانون کے مطابق مقدمہ چلائے گی ، کمیٹی بد نیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری ، بدنظمی پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کرے گی ، پولیس ہیڈکواٹر جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرے گا،