اسلام آباد (نیا محاز ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے، دفعہ 144والے ہتھکنڈے دور سامراج کے ہیں یہ ہمیشہ ناکام ہوئے،پہلے صرف اسلام آباد میں دھرنا تھا اب 1000دھرنے ہوں گے، بجلی کے بل کے ذریعے 14ٹیکس لیے جارہے ہیں یہ بند کیے جائیں، تمام آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔
وہ” جیو نیوز” کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور (ن )لیگ کی رہنما شذرا منصب علی بھی شریک تھیں۔
0