لاہور(نیا محاز )جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا اور کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں،
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔
امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں ،انہوں نے قافلے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہاکہ قافلے کے امیر کا مختصر پیغام موبائل سے ریکارڈ کرکے شیئر کریں،اگر پولیس راستے میں کہیں روکے تو بھرپور احتجاج کریں،اگر آپ دھرنے میں شریک نہیں ہو رہے تو سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیں،سوشل میڈیا پر دھرنے سے متعلق اپ ڈیٹس میٹریل شیئر کیا جائے۔