0

پی ٹی آئی مارو یامرجاؤ کی سیاست پر چل پڑی ہے: شیری رحمٰن

کراچی (نیا محاز )پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے متعلق جو بھی کرنا چاہ رہی ہے یقین ہے ہم سے مشورہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی جماعت والا نہیں ہے، ان کی سوچ یہ ہے کہ میں ہوں تو ریاست ہے پاکستان ہے، ملک پر کلہاڑی چلاتے ہوئے یہ اپنی جڑیں خود کاٹ رہے ہیں، پی ٹی آئی مارو یامرجاؤ کی سیاست پر چل پڑی ہے، ان کیلئے اپنے سوا کوئی صراط مستقیم نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔ پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور سینئر صحافی مہتاب حیدر نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں