لاہور(نیا محاز )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کی کال دینے کا اعتراف کیا ہے،بانی پی ٹی آئی کے اعتراف پر حیرانی نہیں ہوئی،یہ اعتراف کا نہیں، سزا کا وقت ہے،یہ معاملہ سیاست کا نہیں ، ریاست کا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2014سے ایک شخص ریاست پر حملہ آور ہے، جنگی حالات میں بھی کبھی سرکاری ٹی وی پر حملہ نہیں ہوا، 2014کے دھرنے میں حکومت کیخلاف ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں،عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے گئے،منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر باہر نکالنے کا کہا جاتا رہا
مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر اس شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا،یہ شخص ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلا گیا پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ مدد نہ کرو ،ڈیجیٹل دہشتگرد ملکی اداروں پر چڑھ دوڑے،ملک کو 4ٹکڑوں میں تقسیم اور جلانے کی باتیں کی گئیں،زمان پارک دہشتگردی کا اڈہ بنا ہوا تھا،زمان پارک میں پولیس والے گرفتاری کیلئے وارنٹ لیکر جاتے تو ہاتھ اوپر ہوتے تھے،موصوف عدالتی حاضری کے حکمنامے پر لشکر لیکر عدالت گئے ،سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو ’’گڈٹو سی یو‘‘کہا جاتا ہے،پاکستان کے دوسرے کسی مجرم کو یہ باتیں نہیں کہی جاتیں؟
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ کہتے ہیں 190ملین پاؤنڈز سے نوجوانوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنایا،توشہ خانہ کیس میں کہا میری گھڑی میری مرضی،عدالت میں کہتا ہے گرمی کی وجہ سے گرین بیلٹ جل گئی،خاتون جج کو کہتا ہے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں،کہتے ہیں ان کا سوشل میڈیا سینٹر بند کردیا گیا،کہتے ہیں ہمارے پاس احتجاج کا جمہوری حق ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے ہاتھ لگایا تو سخت ری ایکشن آئے گا، پرامن احتجاج کی کال دیکر کہتے ہیں جاؤ کوئٹہ میں چھاؤنی پر حملہ کردو،پر امن احتجاج کی کال دی اور کہا جی ایچ کیو پر حملہ کردو،پرامن احتجاج کی کال دی اور کہتے ہیں جاؤ ایم ایم عالم کا جہاز گرا دو،انہوں نے رینجرز کی گاڑیاں اور ایمبولینسز جلائیں،کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلاب ہے؟یہ کھیل تب شروع ہوتا ہے جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے،ان کے دور میں عوام مہنگائی سے تنگ تھے،ان کے دور میں چینی کیلئے قطاریں لگتی تھیں،بانی پی ٹی آئی نالائقی ، نااہلی کی وجہ سے ملک کو بھوکا کرکے چلا گیا۔ان کا کہناتھا یہ حکومت 5سال رہے گی۔