0

عمر ایوب کو پارلیمینٹ میں کیا کہا جائے تو وہ چڑ جاتے ہیں ۔۔۔؟عطاء تارڑ نے بتا دیا

اسلام آباد ( نیا محاز ) تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پارلیمینٹ میں کیا کہا جائے تو وہ چڑ جاتے ہیں ۔۔۔؟وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے کہا ہےکہ عمرا یوب فاطمہ جناح کو غدار قرار دینے کی پارلیمنٹ میں مذمت کریں، میں اپنے نانا دادا کا قرآن پر جواب دینے کو تیار ہوں، عمر ایوب سے کہیں اپنے دادا کی معافی مانگیں تو وہ چڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام “کیپٹل ٹاک ” میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں کیا ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نہ رہا تو ملک کے ٹکڑے ہوجائیں گے، مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ملک کو غیرمستحکم کررہی ہے ہم نہیں کرنے دیں گے۔ عطاء تارڑ نے پروگرام میں شعر سنایا ’’ہیں عجب روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھب کے فیصلے، نہ نظیر ہے نہ وکیل ہے نہ اپیل ہے نہ دلیل ہے‘‘۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، مشاورت اور لیگل ہوم ورک کے بعد فیصلے کا اعلان کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں