0

جج صاحب آپ پر ہمیں اعتماد نہیں ، جج بن کر دلائل سنیں گے تو دلائل دینگے،آپ اگر ذہن بنا کر بیٹھے ہیں تو ضمانتوں کو ٹرانسفر کر دیں،وکیل عمر ایوب

لاہور(نیا محاز )انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر اور رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست پر وکیل پیر مسعود چشتی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جج صاحب آپ پر ہمیں اعتماد نہیں ، جج بن کر دلائل سنیں گے تو دلائل دینگے،آپ اگر ذہن بنا کر بیٹھے ہیں تو ضمانتوں کو ٹرانسفر کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤکے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں عمر ایوب کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمر ایوب اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے سبب عدالت نہیں آ سکتے،استدعا ہے کہ عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منطور کرے۔
عمر ایوب کے وکیل پیر مسعود چشتی نے کہاکہ جج صاحب آپ پر ہمیں اعتماد نہیں ، جج بن کر دلائل سنیں گے تو دلائل دینگے،آپ اگر ذہن بنا کر بیٹھے ہیں تو ضمانتوں کو ٹرانسفر کر دیں،میری 40سالہ پریکٹس میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے،ہم عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں 2اگست تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں