0

نیپالی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران پھسل کر تباہ، 18 افراد ہلاک، پائلٹ بچ گیا

کٹھمنڈو(نیا محاز )نیپالی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کٹھمنڈو میں پھسل کر تباہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ایئر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جہاز کے کپتان منیش سکایا کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساو¿تھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں