0

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی برآمدات کو 60ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دیدیا

اسلام آباد(نیا محاز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے ملکی برآمدات کو 60ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آئندہ 3سال میں برآمدات کے 60ارب ڈالر کے ہدف کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، گزشتہ مالی ملکی برآمدات 30ارب ڈالر سے زائد رہیں ،آئی ٹی برآمدات3.2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند ہے،وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان کے مسائل کو آئندہ 2ہفتے میں حل کرکے رپورٹ پیش کریں،ہر ڈیڑھ ماہ بعد قومی ترقی برآمدات بورڈ کے اجلاس کی بذات خود صدارت کرونگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو محنت کرنی ہے،مشکل حالات کے باوجود ملکی برآمدات بڑھانے پر سرمایہ کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزارت تجارت برآمدات کی استعداد والے شعبوں سے ملکر پالیسی تجاویز کو حتمی شکل دے،معیاری بیج اور معیاری اجناس کی مزید پراسیسنگ کرکے برآمد یقینی بنائی جائے،وزیراعظم نے کہاکہ زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار والی اقسام کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں، ایف بی آر کی جانب سے برآمدکنندگان کے ریفنڈز میں تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں