0

“بنوں کے احتجاج میں پی ٹی آئی نے اپنے لوگ شامل کیے، اسلحہ دیا “, امیر مقام نے وزیرِاعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

پشاور ( نیا محاز ) وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نےکہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے۔

“جنگ ” کے مطابق امیر مقام نے پریس کانفرنس کے دوران کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ” آپ کہتے ہیں بنوں واقعے کی انکوائری کرادیں گے، آپ کیا انکوائری کرائیں گے، بنوں میں احتجاج میں پی ٹی آئی نے اپنے لوگ شامل کیے، اسلحہ دیا یہ ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ آپ کا منصوبہ تھا کہ ملک میں لاشیں گر جائیں، خیبرپختون خوا حکومت، وزیراعلیٰ سے سوال کرتا ہوں آپ صوبے کے عوام کے لیے کیا کر رہے ہیں؟۔امن اور معیشت کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اگر آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے، احتجاج کرنا تاجروں اور دیگر لوگوں کا حق ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم امن کی بات کرتے ہیں، امن کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں