(نیا محاز )ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سازگار خبروں کے بعد ٹرمپ کی کمپنی ’’ٹرمپ میڈیا سٹاک‘‘ کے حصص 13فیصد بڑھ گئے ہیں
“جنگ ” کے مطابق ٹرمپ میڈیا سٹاک کے حصص 31ڈالر سے بڑھ کر 35ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے ٹرمپ میڈیا سٹاک کے حصص میں تیزی سے اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ، ابتداء میں حصص میں اضافہ زیادہ دیکھا گیا اور یہ 40ڈالر سے بھی بڑھ گئے تاہم بعض منفی اشاریوں کے بعد ٹرمپ میڈیا سٹاک کے حصص 35ڈالر پر بند ہوئے۔