0

عزم استحکام آپریشن نہیں، انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے : ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (نیا محاز ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے ، عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف ایک مربوط مہم ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عرصے سے پاک فوج کے خلاف جھوٹےپروپیگنڈے میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے،کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف کسی نہ کسی شکل میں منظم پراپیگنڈے میں اضافہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ اس سال سکیورٹی فورسز نے ابتک 22409انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے،من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ادارے روزانہ کی بنیاد پر 112آپریشنز انجام دے رہے ہیں،پوری قوم شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آنے کہاکہ بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر پریس کانفرنس کریں گے،سنجیدہ معاملات کو بھی سیاسی بنایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں