لندن(نیا محاز )لندن میں کرکٹرز کے چھکا مارنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے ایک قدیم کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی،مقامی لوگوں نے بالز سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے شکایت کی تھی، لوگوں کا کہناتھا کہ بال گھروں کی کھڑکیوں، کاروں، شیڈز اور لوگوں کو لگتی ہے،ساؤتھ وک اینڈ شورہم کرکٹ کلب 1790میں برائٹن میں قائم کیا گیا۔
بیٹرز کو بتا دیاگیا پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا، دوسراچھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیا جائے گا، لوکل پلیئر نے چھکے کو کھیل کی شان قرار دیتے ہوئے اس پابندی کو مضحکہ خیز قراردیدیا جبکہ گراؤنڈ کے ساتھ رہنے والے رہائشیوں نے پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔