0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر پولیس کا موقف بھی آ گیا

اسلام آباد(نیا محاز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہراور چار خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا،اس کے علاوہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے پولیس لیپ ٹاپ اور دستاویزات ساتھ لے کر نہیں گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ میں موجود ہے،ویمن پولیس اسلام آباد کی نفری بھی تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں موجودہے، پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں