0

پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ،وزیر اعلیٰ کے پی نے منظوری دیدی

پشاور (نیا محاز )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ، اتوار بازار تک چلائی جائے گی، چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی جس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی کا کہنا ہے کہ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں