0

چین میں طوفانی بارشیں،سیلاب: پل گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

یجنگ(نیا محاز ) چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں جمعے کی رات کو اچانک تیز بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث دریا پر بنا پل گرگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ 30 افراد بھی اب تک لاپتہ ہیں، ہلاک 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے، گزشتہ روزباﺅجی شہر میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں