0

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد اب حکومت اور الیکشن کمیشن کی حکمت عملی کیا ہو گی ۔۔۔؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کراچی (نیا محاز )سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سےسپریم کورٹ کے فیصلے کے اندر چھپی ہوئی جو بات ہے وہ یہ کہ الیکشن کمیشن اس کی ایسی تشریحات کرے گا اور ایسی وضاحتیں مانگیں گے کہ جس سے عملدرآمد میں تاخیر ہوگی ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن اور جوہمارے فیصلہ ساز ہیں انہوں نے اس فیصلے کو مانا نہیں ہے او روہ اس کے راستے میں جو توجیحات ہیں وہ ضرور ڈالیں گے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار “جیو نیوز ” سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔
سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے الیکشن کا فیصلہ نہیں مانا گیا تھا تو میرا خیال ہے اس وقت بھی حکومت کا کوئی موڈ نہیں لگتا اور الیکشن کمیشن بھی شاید ان کا ساتھ دے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جب سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کردیتی ہے تو پھرنہ حکومت کے پاس نہ مقتدرہ کے پاس اور نہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی کے پاس بھی راستہ نہیں کہ اس پر عملدرآمد نہ کرے اس پر عملدرآمد ہر صورت کرنا ہوتا ہے ہاں یہ ہے کہ آپ ریویو کرسکتے ہیں اپنے تحفظات پیش کرسکتے ہیں تاہم عملدرآمد کرنا تو پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں