0

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(نیا محاز )پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو سو ملین ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔

دونوں ممالک نے پندر ہ مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دیئے ، معاہدے اس سال نومبر میں وزیراعظم شہبازشریف کے آذر بائیجان کے دورے سے منسلک ہیں ، ایس آئی ایف سی نے معاہدوں کی تکمیل میں سہولت کاری کی ، باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پائی جاتی ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ،معاہدوں سے دونوں ممالک کے دفرمیان تعاون اور باہمی بھائی چاے کو مزید فروغ ملے گا ۔ ٰٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں