0

میں شوہر کیخلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ،ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(نیا محاز )ٹی وی اینکرعائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہونے کے بعد وکیل کے ہمراہ پیش ہو کر عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوران سماعت عدالت نے کہاکہ چہرہ دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟عائشہ جہانزیب نے کہاکہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے،معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں،میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں،گواہوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔عدالت نے کہاکہ ضمانت کی حد تک منظور کررہا ہوں بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں