اسلام آباد(نیا محاز )دوران عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کافیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے،خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ خلاف قانون ہے،13جولائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا،ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 13جولائی کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،3فروری کا سزا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے۔