0

آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی سی اے اے ریٹنگ مستحکم رہے گی،موڈیز

اسلام آباد(نیا محاز )عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق موڈیز رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی سی اے اے ریٹنگ مستحکم رہے گی، پروگرام سے نہ صر ف آئی ایم ایف بلکہ باہمی اور کثیرالجہتی اداروں سے امداد ملے گی،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اصلاحات جاری رکھنے سے آئی ایم ایف کا مالی تعاون بھی جاری رہے گا، آئی ایم ایف پروگرام سے حکومت کو بیرونی فنانسنگ رسک کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی آئندہ 3سے 5سال میں صورتحال نازک رہے گی،کمزور حکومت کے باعث پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا شکار ہونے کے بھی خدشات ہیں۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اورسماجی مسائل کے باعث بھی حکومت اصلاحات کا مکمل اطلاق نہ کر پائی،اصلاحات کا اطلاق نہ ہونے سے بھی پروگرام کی نظرثانی کے دوران امداد معطل ہونے کا خدشہ رہے گا، نئے آئی ایم ایف پروگرام میں دور رس اصلاحات کے اطلاق کی شرائط ہیں،نئے پروگرام کے تحت ٹیکس نیٹ کوپھیلانا اور تمام استثنیٰ کو ختم کرناہوگا، توانائی کے شعبے میں نقصان ختم کرنے کیلئے انرجی ٹیرف کو بروقت بڑھانا ہوگا، زیادہ ٹیکس، مہنگی توانائی کے باعث سماجی تناؤ بڑھے گا جو اصلاحات پر عملدرآمد میں مشکلات پیدا کرے گا، زیادہ ٹیکس، مہنگی توانائی کے باعث سماجی تناؤ بڑھے گا، سماجی تناؤ بڑھے گا جو اصلاحات پر عملدرآمد میں مشکلات پیدا کرے گا، کمزور اتحادی حکومت کو بھی سخت اصلاحات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کورواں مالی سال بیرونی ادائیگی کیلئے 21ارب، آئندہ مالی سال کیلئے 23ارب ڈالر درکار ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ کےکل ذخائر 5جولائی تک 9.4ارب ڈالر کے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں