0

پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

اسلا م آباد (نیا محاز )پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیلی نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔

پاکستان کی ساتویں اورپہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتارمیں سب سے تیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے ،اداہ شماریات کے مطابق پاکستان کی79 فیصدآبادی کی عمر40 سال سے کم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑاملک بن گیا، پاکستان کی آبادی کی عالمی رینکنگ میں191ویں نمبرپرہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتارسب سے زیادہ 3.2 فیصد، سندھ میں2.57 اور پنجاب میں 2.53 فیصد، خیبرپختونخوا میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے،ادارہ شماریات کے مطابق کل آبادی میں 51.48 فیصد مرد اور48.51 فیصد خواتین ہیں، گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6 اعشاریہ 30 ہے، ملک میں مسلم آبادی 96 فیصد ہے، دس سال اوراس سے زیادہ عمرکی61 فیصد آبادی خواندہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں واپڈا صارفین 84 فیصد جبکہ شمسی صارفین8 فیصد ہے، ملک میں کل 3 کروڑ 83 لاکھ 18ہزار107 عمارتیں ہیں، پاکستان میں1 لاکھ 26 ہزار79 افغانی، بنگالی اوردیگرممالک لوگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں