کراچی (نیا محاز )صوبہ سندھ کے معروف لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے معروف صوفی گلوکار سوڈھل فقیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوڈھل فقیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوں، وہ یَگانَہ اور فقیرانہ مزاج کے گلوکار تھے۔انہوں نے کہا کہ سوڈھل فقیر کا انتقال سندھ کی دنیائے موسیقی کا بہت بڑا نقصان ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوڈھل فقیر مرحوم کی مغفرت اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں سوڈھل فقیر مرحوم کے لواحقین اور پرستاروں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
0