0

190ملین پاؤنڈ سکینڈل ؛ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آ گیا

راولپنڈی(نیا محاز ) 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا،شہزاداکبر اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کرآئے،شہزاداکبر نے کہاکہ بانی نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہیں،وزیراعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکرٹری کو بھیج دی تھی۔نوٹ خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کیلئے وزیراعظم کی منظوری لینے کا تھا،اعظم خان نے کہاکہ میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں،میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی،کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے۔
اعظم خان نے کہاکہ میں اگست 2018سے اپریل 2022تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہچان لیاتھا،معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی،جس سے متعلق بتایا نہیں گیا، اعظم خان نے 13جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو برو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں