کراچی (نیا محاز )1980،1970 اور 1990 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ سیمی راحیل کے صاحبزادے اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر نے ان کا موبائل فون ان کے گھر سے چوری کرلیا تھا۔
دانیال راحیل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے میزبان نے ان کے گھر سے موبائل فون چوری ہونے کا قصہ پوچھا۔جواب میں اداکار نے تفصیلاً بتایا کہ ‘ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک فلم ڈائریکٹر تھا جس نے کافی پہلے ایک فلم بنائی تھی، بعدازاں وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہوگیا تھا’۔اداکار نے کہا کہ وہ میرے دو، چار دوستوں کے ہمراہ گھر آیا تھا، جب گیا تو فون گھر پر موجود نہیں تھا، بعد میں، میں نے اسے کافی ٹریک کیا، یہاں تک کہ وہ شخص فون پر مجھے یہ کہہ رہا تھا کہ آپ مجھے فون کا سیریل نمبر بتائیں میں آپ کو فون ڈھونڈ کے دے دوں گا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘چور ہی دراصل کہہ رہا تھا کہ میں فون ڈھونڈنے میں مدد کردیتا ہوں’۔