اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں،آخری بار لیڈرشپ کھڑی رہی لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ ملاقات کے دوران درمیان میں شیشہ لگایا ہوا ہے،شیشے کے باعث بات نہیں ہوسکتی اور دستاویزات شیئر نہیں کی جا سکتیں،اونچی آواز میں بات کرانا چاہتے ہیں،اونچی آواز میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ حساس باتیں ہوتی ہیں۔
0