0

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اخراجات پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آتے ہی آئی سی سی کے دو عہدیداروں نے استعفیٰ دیدیا

دبئی (نیا محاز )ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اخراجات بڑھنے کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آتے ہی آئی سی سی کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دیدیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پنکج خمجی نے اخراجات بڑھنے کا جائزہ لینے کیلئے آڈٹ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھا، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اخراجات میں اضافے کے معاملے پر آئی سی سی کے ڈائریکٹر کے تحقیقات کے خط کے بعد ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی ، جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلیئر فرلانگ نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ دونوں عہدیداروں نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل استعفیٰ دیا ہے جبکہ آئی سی سی کا اجلاس 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے جارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں