0

اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کا اچانک آدھی رات کو تبادلہ کر دیا گیا ، حیران کن انکشاف

راولپنڈی(نیا محاز ) اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کا اچانک جمعہ کی نصف شب اڈیالہ جیل سے چھوٹی جیل ساہیوال جیل تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبد الغفار انجم سپریٹنڈنٹ جیل فیصل آباد کی اڈیالہ میں تعیناتی کی گئی ہے۔

ساجد بیگ سپریٹنڈنٹ جیل ساہیوال کو فیصل آباد جیل تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسد وڑائچ کا اڈیالہ جیل سے تبادلہ انتہائی معنی خیز قرار دیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں